بلوچستان میں سرکاری گاڑی کا ’غلط اور بے جا استعمال‘، مانگی ڈیم کا افسر برطرف

سٹاف رپورٹرنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ

کوئٹہ :بلوچستان کی حکومت نے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے ایک سرکاری افسر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
پیر کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر تنقید کی جا رہی تھی کہ سرکاری گاڑی کو سیر و تفریح کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
برطرف کیا گیا افسر مانگی ڈیم کا پروجیکٹ ڈائریکٹر تھا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا کہ سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *