پالتو اور پالنے والوں کی نورا کشتی :جمعہ 10 اکتوبر کو ’لبیک اقصیٰ‘اسرائیل کے خلاف مارچ، پولیس کا لاہور ٹی ایل پی مرکز پر کریک ڈاؤن

پولیس نے ٹی ایل پی کے لاہور مرکز پر دھاوا بول دیا، جس سے متعدد کارکن زخمی اور دو جان سے چلے گئے، ترجمان تحریک لبیک

سٹاف رپورٹرز،نمائندگان، نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کا لاہور سے اسلام آباد اسرائیل کے خلاف مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک دو افراد کے مرنے کی اطلاع ہے۔

ٹی ایل پی نے جمعہ 10 اکتوبر کو ’لبیک اقصیٰ‘ کے نام سے لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن ٹی ایل کے ترجمان کے مطابق پولیس نے بدھ اور جمعرات کی رات ہی ٹی ایل پی کے لاہور مرکز مسجد رحمت العالمین میں دھاوا بول دیا، جس سے متعدد کارکن زخمی اور دو جان سے چلے گئے۔ پولیس نے ملتان روڑ پر ٹی ایل پی مرکز کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو کارکنوں نے بھی پتھراؤ کیا جس سے متعدد پولیس اہلکاروں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مرکز ٹی ایل پی کے اطراف کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے۔ کارکنوں نے بھی پتھر اور ڈنڈے پکڑے ہوئے ہیں لیکن دوسرے شہروں سے آنے والے کارکنوں کو مرکز جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

اس سے قبل بھی جماعت اسلامی کے بلوچستان سے آنے والے مارچ کو لاہور سے اسلام آباد جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہی شرکا کو روک دیا گیا تھا۔ مذاکرات کے بعد جماعت اسلامی نے لاہور میں ہی مارچ ختم کر دیا تھا۔

تحریک لبیک کے اس سے قبل بھی لاہور سے اسلام آباد مارچ روکے جا چکے ہیں۔ دو بار پولیس اور کارکنوں میں تصادم سے پر تشدد واقعات ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *