رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:عوامی مسائل کے تیز رفتار حل اور شہریوں کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے عزم کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال رانا طاہر رحمٰن خان نے سٹی سرکل کے متعدد مقامات پر کھلی کچہریاں منعقد کیں۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانہ سٹی ساہیوال کے علاقہ توکل مسجد، تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ دبئی گارڈن اور 86 نائن ایل مینار والی، جبکہ تھانہ فتح شیر کے علاقہ اولڈ ایج ہوم سنٹر طارق بن زیاد کالونی اور لالہ زار روڈ نزد 82 پل پر کیا گیا۔اس موقع پر شہریوں نے اپنے مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات ڈی پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیں، جن پر انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔