محمد سلیم منصوری اور آرگنائزیشن کے چیف ڈرائکٹر پاکستان اور ہاکی کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سمیع اللہ کا خطاب، عہدیداران اور ممبران کو شیلڈز پیش
خادم ناصر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
بہاولپور: بہاولپور سٹی پریس کلب میں ہیلپنگ ہینڈ این جی او اور سٹی پریس کلب کے باہمی تعاون سے سیلاب متاثرین کے100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ ہیلپ ہینڈ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر محمد سلیم منصوری اور آرگنائزیشن کے چیف ڈرائکٹر پاکستان اور ہاکی کے سابق مایہ ناز کھلاڑی سمیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اپنی مدد اپ کے تحت پورے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہا ہے اس میں گورنمنٹ پاکستان کا کوئی تعاون نہیں یہ سب آپ دوستوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی تعاون سے ہر حق دار تک جتنی ہیلپ ہو سکتی ہے کر رہے ہیں اور آئندہ بھی آپ کے سٹی پریس کلب بہاولپور کے تعاون سے لوگوں تک کھانے پینے اور گرم کپڑے بھی ان تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے سٹی پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کو شیلڈیں بھی دیں