ضلع ساہیوال کے 20 دیہات ، 776 ایکڑ فصل 1163 افراد اور 1238 جانورمتاثر

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ رانا اورنگزیب اور نعمان قیصر نے بتایا کہ علاقہ کی عوام کی شکایات پر اورنگ آباد بند کو مضبوط بنانے کے لیے 200 مٹی کی ٹرالیاں ڈالی جا چکی ہیں جس سے بند کی بلندی میں تین فٹ اضافہ ہوگا۔ سیلاب سے ضلع ساہیوال کے 20 دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں مزید بتایا کہ ضلع ساہیوال میں اب تک 776 ایکڑ فصل سیلاب سے متاثر ہوئی اور 1163 افراد اور 1238 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ رانا اورنگزیب نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم فلڈ ریلیف کیمپس کی تعداد 12 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ہے اور فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات، خوراک اور چارہ کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ ایس ڈی او پیرا نعمان قیصر نے بتایا سیلاب سے متاثرہ علاقوں مرادا دلو اڑا تلہ اور نورن سنپال میں ریلیف کیمپ قائم اور طبی سہولیات اور خوراک فرامی دستیاب ہے اور سلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔رانا اورنگزیب اور نعمان قیصر نے بتایا کہ دریائی علاقوں سے لوگوں کے انخلا کے لیے دیہاتوں میں اعلانات کروائے گئے ہیں اور نمبرداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے 6 پوسٹس قائم کی گئی ہیں جہاں بوٹس اور لائف سیونگ جیکٹس مہیا کردی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *