رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال :موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار۔
ریجنل آفیسر سی سی ڈی ساھیوال ساجد حسین کھوکھر کی ہدایات پر ڈی او سی سی ڈی ساہیوال امدا د حسین خان بلوچ کی سربراہی میں سی سی ڈی ساہیوال کی بڑی کاروائی۔ درجنوں موٹر سائیکل سمیت ملزم گرفتار۔ گرفتار اللہ یار عرف یاری موٹر سائیکل چور و ڈکیت گینگ گرفتار۔ ملزمان میں وسیمی کھوکھرآف پاکپتن اور وسیم رحمانی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کےچوری شدہ 12 موٹر سائیکل برآمد۔
ڈی او امداد حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ برآمد شدہ موٹر سائیکل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔ ملزمان نے دوران تفشیش متعدد چوریوں کا انکشاف کیا۔ ڈی او سی سی ڈی ساہیوال امداد حسین خان بلوچ کی ٹیم صدر سرکل انسپکٹر سعید احمد سیال اور تفشیشی ٹیم کو شاباش ۔ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔