مانیٹرنگ ڈیسک نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن/اسلام آباد:برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان لندن کے ایڈیٹرانچیف اورڈان ٹی وی اور اوکے ٹی وی برطانیہ کے ڈائریکٹرنیوزڈاکٹر اختر گلفام نے کینیڈیں کیمونٹی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کو قومی اسمبلی کی نشست سے نااہل کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر اختر گلفام کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کی نشست بھی خطرے میں ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن نوشین افتخار کی تحریک پر فیصلہ 11 اگست کو متوقع ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے پی ٹی آئی کے رکن شیخ وقاص اکرم کے خلاف تحریک پیش کی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظور اس تحریک میں شیخ وقاص کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلسل غیر حاضری پر شیخ وقاص اکرم کا معاملہ ایوان میں اٹھایا تھا۔