25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا

کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا، گورنرکےغیرقانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا، بابر سلیم سواتی

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

پشاور:اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 25 مخصوص نشستوں پر گورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سےحلف لینااسپیکرکی ذمہ داری ہے،میں نےکبھی نہیں کہاکہ حلف نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کورم پورا نہ ہونےپرگزشتہ اجلاس ملتوی ہواتھا،25مخصوص نشستوں پرگورنرکا لیاگیاحلف غیرآئینی تھا، کل آئین وقانون کےتحت دوبارہ حلف لیاجائےگا۔

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ گورنرکےغیرقانونی حلف لینے پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کےازالےکےلیےتمام اداروں نےمل کر کام کیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہراول دستے کے طور پر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

20 جولائی 2025 کو خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر 25 منتخب ارکان اسمبلی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں حلف اٹھا یا تھا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *