جے ایف تھنڈرکا پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے سفر، سی 130، اور جے ایف 17 سی بلاک تھری کے لیے اعزاز
سٹاف رپورٹر نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:پاک فضائیہ کے طیاروں نے برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں عالمی اعزاز جیت لیے۔
برطانیہ میں ہونے والے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو مقابلوں میں پاک فضائیہ کے ’سی 130 ہرکولیس‘ طیارے نے ٹرافی جیت لی، ہدف پر جھپٹنے کے لیے تیار عقاب کی تصویر سے مزین طیارے نے ایئر شو میں حاضرین کے دل جیت لیے۔
رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں پاک فضائیہ کے سی 130 نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی، پاک فضائیہ کے طیارے سی 130 کو ’کونکرس ڈی ایلیگینس ٹرافی‘ سے نوازا گیا۔
یہ عالمی شہرت یافتہ ایئر شو برطانیہ میں منعقد ہوا، جے ایف 17 سی بلاک تھری کو ’اسپرٹ آف دی میٹ‘ ٹرافی سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ طیاروں کی شاندار پرواز اور تکنیکی مہارت کے اعتراف میں دیے گئے، جے ایف تھنڈر نے پاکستان سے برطانیہ تک مسلسل، نان اسٹاپ ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ کے ذریعے سفر کیا۔
جے ایف 17 سی بلاک تھری پاکستان کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔