خیبرپختونخوا: بنوں میں 2 ڈرون حملے، خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی، عوام میں خوف و ہراس

میریان اور ہوید کی حدود میں پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ایک گھر پر ، ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، نشانہ نہیں بنایا جاسکا، پولیس ذرائع

نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

بنوں :صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *