انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ
واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا کے زیرِانتظام کشمیر میں اپریل کے دوران سیاحوں پر حملے کے بعد پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ایک محدود جنگ مئی کے اوائل میں ہوئی جس کا سیزفائر کے ذریعے اختتام ہوا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی جماعت ری پبلکن کے قانون سازوں کے ساتھ عشائیے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں پاکستان اور انڈیا کی جنگ میں پانچ طیارے گرنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ واضح نہیں کیا کہ کس فریق کے جیٹ گرے تھے۔