رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام مسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں کی طرف سے کسی قسم کی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔شہر کے مختلف علاقوں کا سرپرائز وزٹ۔ کمشنر اور ڈی سی ان ایکشن۔ کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا 3 گھنٹے تک شہر کا تفصیلی دورہ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود اور سی او شیخ اشفاق بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے صفائی اور سیوریج کے مسائل اور پسپ منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے فرید ٹاؤن، کوٹ خادم علی، شادمان ٹاؤن، مڈھالی روڈ، جناح چوک،سوڑی گلی، غلہ منڈی اور جی ٹی روڈ کا دورہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود عوام سے ملاقات کی ان کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپروائزرز نیک نیتی سے کام کریں اور صفائی کی شکایات فوری حل کریں۔کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے مختلف علاقوں میں خالی پلاٹوں میں کوڑے کے ڈھیر جمع ہونے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالی پلاٹوں سے کوڑا اٹھا کر مالکان سے چار دیواری کروائی جائے۔ انہوں نے ڈسپنسری روڈ اور جی ٹی روڈ پر بچھائی گئی سیوریج لائنز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر جاری کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جاسکیں۔ اس موقع پر سٹی مینجر پسپ نے پسپ منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران ایم ڈی واسا تنویر قیصر، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد بھی ہمراہ تھے۔