سٹار آف ساہیوال کی تقریب ، ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر اور بار کونسل ساہیوال کے صدر محمد حسین مہمان خصوصی

زین طاہر چوہدری نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ساہیوال میں تعلیم کے فروغ کے لیے ہمارا ادارہ بہترین سہولیات سے اراستہ ہے ہم نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مکمل ایجوکیشن فری فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹ کے بچوں اور بچیوں کو بلا امتیاز 50 پرسنٹ فیس میں کمی کا بھی اعلان کرتے ہیں۔ سٹار آف ساہیوال کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر اور بار کونسل ساہیوال کے صدر محمد حسین تھے ۔انہوں نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پرنسپل محمد توصیف نے بتایا ہمارا ادارہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور بچیوں کو ساڑھے چار لاکھ روپے کے پرائز اور انعامات تقسیم کر چکا ہے۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ایف ایس سی کے بچوں میں موٹر سائیکلیں بھی تقسیم کی جا چکی ہیں۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر انتظام پنجاب کالج ساہیوال نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی میٹرک میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے میرٹ کی بنیاد پر سکالرشپ کا اجراء کیا۔ اس کے علاوہ دیگر سکالرشپ بھی جاری کیے گئے۔ دیگر سکالرشپس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس جیسے پولیس ڈیپارٹمنٹ، موٹروے ڈیپارٹمنٹ، 1122 اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے افراد کے بچوں کے لیے سکالرشپ کا اجراء کیا۔ جس کی وجہ سے ہر طبقہ فکر کے افراد نے ان سکالرشپس سے استفادہ کیا۔ محمد توصیف نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی اور بتایا کہ اس سال ہم جدید دور کے تقاضوں اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ڈیجیٹل بکس کو طلبہ کے نصاب کا حصہ بنا رہے ہیں کہ جس سے طالب علم از خود اپنے نصابی اور تعلیمی مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ یہ ڈیجیٹل بکس ساہیوال کے علمی ماحول میں ایک سنگ میل کا کردار ادا کریں گی۔ پنجاب کالج ساہیوال کا یہ پہلا اور درست سمت میں اٹھایا جانے والا قدم انشاء اللہ آنے والے طلبہ میں جدید رجحانات کو فروغ دے گا۔ اس موقع پر والدین اور طلبہ نے پنجاب کالج ساہیوال پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *