کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل سے سابق اولمپئین ہاکی قمر ضیاء،شہزادہ عالمگیر چو ہدری محمد نجیب اور رانا وحید کی ملاقات، قمرضیاء ہاکی سٹیڈئم ساہیوال میں آسٹرو ٹرف بچھانے کا اعلان

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال::ہاکی کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے۔یہ بات کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے لاہور سے آئے ہوئے سابق اولمپئین ہاکی قمر ضیاء،شہزادہ عالمگیر انٹر نیشنل ہاکی پلئیر،آر یو جے کے ڈسٹر کٹ پریذیڈنٹ چو ہدری محمد نجیب اور رانا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی تو جہ دے رہی ہیں ۔اسی سلسلہ میں جلد قمرضیاء ہاکی سٹیڈئم ساہیوال میں آسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی۔اس مو قع پر سابق اولمپئن قمر ضیاء نے کمشنر ساہیوال کو بتایا کہ سپورٹس کلب کے ملحقہ نرسری ہے جو پہلے سپورٹس کلب کا حصہ ہوا کر تی تھی اس کو گراؤنڈ میں شامل کیا جائے اور یہاں پر کھلاڑیوں کے لئے ایک ہوٹل تعمیر کیا جائے اور گراؤنڈ کے فرنٹ پر دوکانیں تعمیر کروائی جائیں تاکہ آسٹرو ٹرف ہاکی سٹیڈیم اپنی مدد آپ اپنا خرچہ بر داشت کر سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اس کے لئے فنڈ نا مختص کئے جائیں تو یہ تین،چار سال میں آسٹرو ٹرف تباہ و برباد ہو جاتی ہے۔اس مو قع پر شہزادہ عالمگیر نے ڈاکٹرآصف طفیل اس سے قبل
ڈی جی سپورٹس پنجاب تھے ۔ان کی کاوشوں کی بدولت ساہیوال میں آسٹرو ٹرف کی منظوری ہوئی اور فنڈز کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں آپ کی سر براہی میں ایک کمیٹی تشکیل ہونی چا ہئے جس میں ہاکی پلئیر،جر نلسٹ اور مخیرحضرات پر مشتمل ہو اور مزید ہاکی کا درد دل رکھنے والے ایک فوکل پرسن بھی بنایا جائے۔کمشنر ساہیوال نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ہاکی گراؤنڈ میں ا ٓسٹرو ٹرف بچھانے کی فزیبلٹی تیار کی جائے گی اور میں متعلقہ محکمہ سپورٹس سے بریفنگ لے کر ہاکی گراؤنڈ کا وزٹ بھی کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *