راہِ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، مہمان خصوصی میاں بابرصغیرکے ہاتھوں انعامات تقسیم

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت, ڈان ٹی وی

ساہیوال : معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر راہِ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں بابر صغیر نے مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ میں خصوصی شرکت کی۔ اُن کی آمد پر شائقین کرکٹ اور نوجوانوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ میاں بابر صغیر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اُن کے کھیل کے جذبے کو سراہا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں بابر صغیر نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ راہِ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن ہمیشہ کھیلوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ٹورنامنٹ میں مقامی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے اور شائقین کرکٹ نے بھرپور لطف اٹھایا۔آخرپر مہمان خصوصی میاں بابرصغیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *