محمد ارشد بھٹی بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
ملتان/ میاں چنوں:بھارت کو ایک اور شکست کا سامنا،میاں چنوں کا شیر، فخر پاکستان
ارشدندیم نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئین شپ میں بھارتی سچن یادو کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مینز جیولن تھرو فائنل میں شاندار 86.40 میٹر کی تھرو کر کے میدان میں برتری حاصل کی ہے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس 2024 کے بعد پہلا پروفیشنل مقابلہ تھا۔صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ٹائٹل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ان کی یہ شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے اور پاکستانی قوم کی دعائیں اور ارشد ندیم کی محنت رنگ لے ائی