نمائندگان نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ
سیالکوٹ:پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پی پی 52 سمبڑیال میں خفیہ ووٹ کی خلاف ورزی سامنے آئی ہے، ووٹر نے بیلٹ پیپر پر مہر لگانے کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، بیلٹ پیپر کی تصویر لینا غیر قانونی عمل ہے، الیکشن کمیشن انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سمبڑیال (سیالکوٹ ) کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) پردھاندلی اورغنڈہ گردی کا الزام لگا دیا۔باہر سے ٹھپے لگا کر ہزاروں جعلی ووٹ ڈالے گئے۔