نکمی حکومت نے پوہیس کو بھی احتجاج پر مجبعر کردیا:گلگت بلتستان میں یومیہ الاؤنس میں اضافے کیلئے احتجاج پر 35 پولیس اہلکار معطل

گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ڈان ٹی وی رپورٹ

گلگت بلتستان :گلگت بلتستان میں یومیہ الاؤنس میں اضافے کے مطالبے پر 35 پولیس اہلکاروں کا معطل کردیا گیا۔

گزشتہ شب، سیکڑوں مرد و خواتین پولیس اہلکاروں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا اور یومیہ الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات بھر دھرنا دیا تھا۔

گلگت ریزرو پولیس (آر پی) اور ہنزہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس کی جانب سے دو الگ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے، جن کے مطابق کل گلگت میں 26 اور آج ہنزہ میں مزید 9 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

گلگت ریزرو پولیس کے نوٹیفکیشن میں معطلی کی وجہ ’ سرکاری ملازم کے ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی’ بتائی گئی، جبکہ ہنزہ کے نوٹیفکیشن میں صرف یہ لکھا گیا کہ انہوں نے احتجاج میں شرکت کی۔

دونوں نوٹیفکیشنز، جن کی کاپیاں ڈان نیوز کے پاس موجود ہیں، میں یہ بھی کہا گیا کہ معطل اہلکاروں کی تنخواہیں بھی روک دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان پولیس نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ 63 اہلکاروں کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے، تاہم اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *