سابق وزیراعظم کے 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے، انہیں سماہنی کے مقام سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع کی نوائے وقت ،ڈان ٹی وی سے گفتگو
آصف کیانی نوائے وقت ،ڈان ٹی وی رپورٹ
سماہنی :پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔
خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع نے نوائے وقت ، ڈان ٹی وی کو بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی میں جنڈی چونترہ کے مقام سے گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی ایک روزہ دورے پر سماہنی بھمبر آئے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے 13ویں وزیراعظم کے طور پر 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔