فیصل آباد /ڈجکوٹ :احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر حملے ، مینار گرا دیے،ایک کو آگ لگا دی

’معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس لیے گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں

نوائے وقت/ڈان انوسٹی گیشن سیل ، ڈان ٹی وی رپورٹ

فیصل آباد:پولیس نے بتایا کہ احمدیوں کی دو عبادت گاہوں کے مینار گرانے کے واقعے میں 300 سے زائد نامعلوم مشتعل افراد جبکہ 47 افراد کی شناخت پر دو مقدمے درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پولیس نے دونوں مقدموں میں میں مختلف دفعات کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی شامل کی ہے۔

ڈجکوٹ تھانے کے ایک پولیس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی کو بتایا کہ 14 اگست کو مشتعل ہجوم نے احمدیوں کی دو عبادت گاہوں کے مینار گرانے کے بعد ایک کو آگ لگا دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ’معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس لیے گرفتاریوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں، البتہ مقدمات درج کر کے اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *