بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
پشاور:جمیعت علما اسلام خیبر پختونخوا اور ضلع پشاور کے کارکنوں کی جانب سے پشاور میں مختلف مقامات پر بونیر، سوات اور دیگر علاقوں کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ امدادی کیمپس میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کارکنوں مدارس اور کالجز کی طلبہ تنظیم جمعیت طلباء اسلام کے کارکنوں ضلعی سطح کے قائدین نے شرکت کی۔جمعیت علماء اسلام کے عہدے داروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلب سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا واضح رہے کہ خیبر پختن خواہ کے ضلع باجوڑ ضلع صوابی ضلع سوات ضلع ٹانگ ضلع ڈیرا اسماعیل خان اور سب سے زیادہ اموات والے ضلع بونیر میں سیلاب کے باعث تباہی کی وجہ سے بیشتر افراد کہ گھر سیلاب میں بہہ چکے ہیں اور انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔