لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد

فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا ،سالانہ الوداع مارچ بعض حلقوں میں ایران کی حمایت میں سمجھا جاتا

ہے،وزیر داخلہ شبانہ محمود


ڈاکٹر اختر گلفام ، ایدیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی

لندن:لندن میں فلسطین کے حق میں نکالے جانے والے القدس مارچ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مارچ کو روکنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے اتوار کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے پیش نظر مارچ پر پابندی کی درخواست دی تھی۔ وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ ممکنہ بدامنی سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

شبانہ محمود کے مطابق سالانہ الوداع مارچ بعض حلقوں میں ایران کی حمایت میں سمجھا جاتا ہے، تاہم مارچ کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ ریلی فلسطین کی حمایت میں نکالی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرین کو سخت شرائط کے تحت کسی ایک مقام پر کھڑے ہو کر احتجاج کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
برطانوی ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سخت شرائط کے ساتھ کسی ایک جگہ کھڑے رہ کر احتجاج کیا جا سکتا ہے۔ پابندی کا مقصد مارچ کے موقع پر شدید بدامنی سے بچنا ہے۔

میٹ پولیس کے پبلک آرڈر کے ذمے دار اسسٹنٹ کمشنر ایڈ ایڈیلیکن نے کہا ہے کہ یہ پابندی ’’القدس مارچ‘‘ اور اس سے منسلک کسی بھی جوابی احتجاجی مارچ پر لاگو ہو گی اور 1 ماہ تک برقرار رہے گی۔

دوسری جانب مارچ کی منتظم تنظیم اسلامی ہیومن رائٹس کمیشن کے کمشنر فیصل بودی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس پابندی کو اظہارِ رائے کے لیے بہت برا دن قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *