عمران خان کے بھتیجوں کی گرفتاریوں کے خلاف انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام پشاور میں احتجاجی مظاہرہ اور مشاعرہ

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:پاکستان تحریک انصاف کی طلباء تنظیم انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام عمران خان کے بھتیجوں کی گرفتاریوں کے خلاف پشاور پرسنت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ائی ایس ایف کے صوبائی صدر مشرف آفریدی ، پشاور ریجن ائی ایس ایف کے صدر عبدالحسیب خٹک اور اصغر خان کر رہے تھے۔ اس موقع پر ائی ایس ایف کے کارکنوں نے نعرے لگائے رہا کرو رہا کرو خان کو رہا کرو، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں چلے گی، دہشت گردی کی سرکار نہیں چلے گی، نہیں چلے گی اغوا گردی کی سرکار نہیں چلے گی کے نعرے لگائے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کارکنان ان کی رہائی کے لیے کمر بستہ ہیں اور جب تک عمران خان رہا نہیں ہوتے تب تک ان کے لیے ائینی قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جو لوگ سازش کے ذریعے غلط خبریں پھیلا کر کارکنوں کی حوصلے کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اور تحریک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان تحریک انصاف کے مخلص نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ائی ایس ایف کا ہر نوجوان طالب علم عمران خان کی رہائی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے تاہم اپنی قیادت کے حکم کے مطابق ہو اگے بڑھیں گے اور عمران خان کو رہا کر کے رہیں گے اس موقع پر پشاور سمیت مختلف اضلاع کے عہدے داروں نے انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام احتجاجی مشاعرے میں شرکت کی اور پریس کلب کے سامنے اجتماع میں حصہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *