جرمن ترقیاتی بینک KfW کے عہدیداران سے صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات،شمسی توانائی کے فروغ کے لیے 15 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پردستخط

شہزادہ عالمگیر بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور: صوبائی وزیر توانائی پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر سے جرمن ترقیاتی بینک KfW کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پنجاب میں قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں، خصوصاً شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فرخ نوید اور جرمن ترقیاتی بینک KfW کے ڈائریکٹر سیباسٹین جیکوبی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پنجاب میں شمسی توانائی کے فروغ کے لیے 15 ملین یورو گرانٹ فراہم کی جائے گی اور اس منصوبے کے تحت پنجاب کے مختلف سرکاری اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق 24 ٹیچنگ و ٹرشری کیئر ہسپتالوں اور 6 دانش سکولز کی سولرائزیشن کی جائے گی جس سے مجموعی طور پر 21.119 میگاواٹ شمسی توانائی پیدا کی جا سکے گی۔ اس منصوبے کے نتیجے میں حکومت پنجاب کو سالانہ تقریباً 1.5 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *