ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سمیت دیگر ممالک کوغزہ میں سیکیورٹی زون قائم کرنے کے لیے اپنی افواج فراہم کرنے کا حکم

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کے باوجود پاکستان سمیت کئی اہم مسلم ممالک اس کی حمایت کرنے کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، جس سے خطے میں نئی سفارتی پیش رفت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن کے لیے پیش کیے گئے ’اسرائیل کے حق میں‘ منصوبے پر تحفظات ہونے کے باوجود آٹھ مسلم ممالک پر مشتمل گروپ اس منصوبے کو قبول کرنے پر غور کر رہا ہے۔

قطر اور پاکستان کے حکام نے اشارہ دیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا اعلان کردہ منصوبہ نیویارک میں طے پانے والے نکات سے کافی مختلف ہے، اگرچہ یہ بات انہوں نے سفارتی انداز میں کہی۔
لندن آئی اور مڈل ایسٹ آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب، قطر اور مصر سے کہا کہ وہ اپنی افواج اس فورس کے لیے فراہم کریں۔

اعلان کے بعد تمام آٹھ ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں منصوبے کا خیر مقدم کیا اور اسے حتمی شکل دینے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تاہم، ان مثبت بیانات کے باوجود، اندرونِ خانہ ان ممالک کو غزہ میں اپنی افواج تعینات کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *