’تیری میری ایسی دوستی‘:اسلام آباد: اشتہاری کی جگہ عدالت میں پیش ہونےوالادوست گرفتار

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت پیش کر دیا

کورٹ رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: کچہری میں دھوکا دہی گلے پڑ گئی، اشتہاری کی جگہ عدالت میں پیش ہونے والے دوست کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو پیش کردیا، واقعہ ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے اپنی جگہ شاہد کریم نامی شخص کو عدالت پیش کردیا۔

عدالت نے ضمانت مسترد کرکے اشتہاری کی جگہ پیش ہونے والے اس دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دے دیا،تاہم عدالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی، دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ وہ اصلی ملزم نہیں ہے۔

عدالت نے دوست کی جگہ پیش ہونے والے شاہد کریم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بعدازاں تھانہ لوہی بھیر پولیس نے اصلی اشتہاری ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، دونوں دوست اکٹھے جیل میں رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *