پرویز انور نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ہم نے انڈیا اور روس کو کھو دیا ہے، وہ چین کے ہو گئے ہیں۔ خدا کرے کہ ان کا ایک دوسرے کے ساتھ مستقبل خوشحال اور طویل ہو۔‘
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بیان سوشل میڈیا پر چین میں منعقدہ سربراہی اجلاس میں تینوں ملکوں کے رہنماؤں کی ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکہ نے انڈیا کو چین کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ ’مجھے بہت مایوسی ہوئی کہ انڈیا اتنا تیل خریدے گا، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، روس سے۔ اور میں نے انہیں یہ بتا دیا۔‘