کامرس رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں کم مسافروں کے ساتھ طیارے چلانے کے بعد اب لاکھوں مفت ٹکٹیں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے سال 2011 سے 2016 تک کے آڈٹ کے دوران دو لاکھ 58 ہزار ٹکٹیں بالکل مفت تقسیم کی گئیں۔
اسی دوران ایک لاکھ 16 ہزار ٹکٹیں 95 فیصد تک رعایت پر فروخت کی گئیں جس کے باعث قومی ایئر لائن کو ساڑھے نو ارب روپے تک کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔