رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ،ڈان ٹی وی
ساہیوال :ڈان ٹی وی , نوائے وقت لندن یو کے کی خبر پر ایکشن، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ساہیوال ویسٹ مینجمنٹ کمپنی افتخار علی اور ایم ڈی واسا تنویر قیصر سندھو کو کمشنر آفس طلب کر کیااور ہدایت کی کہ عوام کو اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کریں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم ہوں۔ گزشتہ روز برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئرایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان اورڈان ٹی وی برطانیہ میں خبر شائع کی تھی کہ واسا کمپنی کے افسران اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اپنی اپنی ذمہ داری ایک دوسری کے محکمے پر ڈا ل رہے ہیں جس پر شہری بڑے پریشان ہیں جس پر کمشنر ساہیوال ڈاکٹرآصف طفیل نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسروں کو اپنے دفتر طلب کیااور ہدایت کی کہ عوام کو اگاہ کریں کہ دونوں محکموں کے افسروں کی کیا کیا ذمہ داریاں ہیں اورکمشنر ساہیوال کی ہدایت پر دونوں افسروں نے پریس کانفرنس میں اپنی اپنی ذمہ داریوں سے اگاہ کیا۔