قدرتی آفت کے بعد انسانی ہاتھوں بھی متاثرین کو لوٹنے لگے

گھروں کی چھتوں پر رکھا تعمیراتی سامان، سولر پلیٹس ، بیٹریاں، پانی کے پمپ اور برقی آلات تک غائب

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

ملتان:اگست اور ستمبر میں دریائے راوی، ستلج اور چناب کے کنارے بسے درجنوں قصبات اور سینکڑوں بستیاں زیرِ آب آئیں۔ لوگ کیمپوں میں منتقل ہوئے، عارضی پناہ گاہوں میں دن گزرنے لگے اور وقتاً فوقتاً کشتیوں کے ذریعے گھروں کا حال دیکھنے واپس گئے۔

اسی دوران کچھ ایسے واقعات بھی ہوئے کہ قدرتی آفت کے بعد انسانی ہاتھوں نے بھی متاثرین کو نقصان پہنچایا۔ جنوبی پنجاب سے ایسی رپورٹیں سامنے آئی ہیں جن میں گھروں کی چھتوں پر رکھا تعمیراتی سامان، سولر پلیٹس اور بیٹریاں، پانی کے پمپ اور برقی آلات تک غائب ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *