امحمد اظہر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور:پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل آمنے سامنے ہوں گے۔
اس بار یہ مقابلہ کرکٹ نہیں بلکہ ٹوکیو میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئنن شپ میں پاکستان کےارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا کے درمیان ہوگا، جرمنی کے ویبر سمیت دوسرے معروف جویلین تھرور بھی ایکشن میں ہوں گے۔
ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بدھ کو جویلین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے جو پاکستانی وقت کےمطابق چار بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آٹھ بہترین جویلین تھرور کا فائنل کیلئے انتخاب ہونا ہے جو جمعرات کو شیڈول ہے۔
ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔