پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی ، اس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا
برطانیہ میں فلائٹ آپریشنز کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی منظوری مل گئی
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے سیکیورٹی اور کارگو کو پانچ سال کے لیے ACC3 سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا
ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی
لندن:قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے برطانیہ کی جانب سے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری ملنے کے بعد اگلے ماہ سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی اور اس کے بعد برمنگھم اور لندن کو بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پی آئی اے نہ صرف مسافروں کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور بلکہ کارگو سروس بھی شروع ہو جائے گی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو سیکیورٹی اور کارگو اے سی سی 3 سرٹیفکیٹ بھی پانچ سال کے لیے جاری کیے ہیں
اس پیش رفت کے بعد طویل عرصے بعد پی آئی اے کو یورپی اور برطانوی فضائی مارکیٹ تک دوبارہ رسائی حاصل ہو جائے گی۔
اس سال جولائی میں، برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا، جس سے پاکستانی ایئرلائنز کو اب برطانیہ میں پروازیں چلانے کے لیے درخواست دینے کی اجازت دی گئی۔ یہ پیش رفت برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے جمعرات کو ایوی ایشن سیکیورٹی معائنہ کے اختتام کے بعد سامنے آئی، جس میں پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات کو “تسلی بخش اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق” قرار دیا۔
پی آئی اے پر جون 2020 میں یورپی یونین، برطانیہ اور ریاستہائے متحدہ کے لیے پرواز کرنے پر پابندی لگا دی گئی تھی