رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت، ڈان ٹی وی
ساہیوال: ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کی کابینہ نے بار میں “سیکرٹری انفارمیشن” کے عہدے کی تشکیل کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئے منصب پر ڈسٹرکٹ بار کے سنیئر ممبر شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ کو نامزد کیا گیا ہے جو اس وقت ڈیلی فرنٹ لائن کے بیورو چیف اور پریس کلب ساہیوال کے فعال رکن بھی ہیں۔ اس سلسلے میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملک سعید سگلہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکرٹری نوید خان بلوچ ایڈوکیٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بار کے اراکین کی جانب سے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ شیخ طارق سجاد ایڈوکیٹ اپنی صحافتی اور قانونی خدمات کے تجربے کی بنیاد پر بار کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں گے۔