عمر ہسپتال کے میڈیکل کیمپ میں ہر اتوار زچہ وبچہ کی سہولیات ، فری چیک اپ،چیف ایگزیکٹو محمد شہزاد

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: غریب اور نادار خاندانوں کو فری میڈیکل کیمپ میں ادویات سے لے کر زچہ وبچہ کے آپریشن تک کی مفت سہولت فرا ہم کی جا رہی ہے یہ بات عمر ہسپتال گول چکر میں ہفتہ وار میڈیکل کیمپ میں چیف ایگزیکٹو عمر ہسپتال محمد شہزاد نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ الحمد اللہ عرصہ درازسے ہمارے ہسپتال میں ہر ہفتہ بروز اتوار کو صبح سے لیکر شام تک میڈیکل کیمپ کے دوران زچہ وبچہ کی سہولیات کے لئے فری چیک اپ کیا جاتا ہے ۔چیک اپ کے دوران فری ادویات کے ساتھ ساتھ فری آپریشن کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے یہ سلسلہ ہم اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لئے کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال کے مخیر حضرات کو بھی بے سہارا خاندانوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر ہمارا ساتھ دینا چا ہئے تاکہ بے سہارا خاندانوں کی مدد ہو سکے اور انشاء اللہ ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *