کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل کا سٹی بند روڈ کا دورہ، جاری پیچ ورک کا جائزہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد بھی ہمراہ

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے سٹی بند روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری پیچ ورک کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ پیچ ورک کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے ٹریفک کے مسائل سے بچاؤ کے لیے متبادل راستوں کی فوری فراہمی پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے کام کے دوران مکمل حفاظتی اقدامات اپنانے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں کی بہتری عوامی سہولت کا اہم جزو ہے اور ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو اولین ترجیح دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *