سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:مرزا اخلاق احمد سابقہ سینئر وائس پریذیڈنٹ تحریک انصاف ایسٹ آف انگلینڈ نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئرایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت لندن ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ،اوکے ٹی وی اورڈان ٹی وی کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعد رضوی اور ٹی ایل پی کے نہتے کارکنوں پر فائرنگ سے بیشمار شہید کارکنان کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ قاتل جعلی حکومت نے ۔2024.26 نومبر کو D چوک اسلام آباد میں بھی P.T.I.کے بیشمار کارکنان کو بے دردی سے شہید کیا لیکن ہم خاموش رہے۔ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ موجودہ وقت میں کسی کی بھی عزت جان مال محفوظ نہیں۔ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے۔ مہربانی فرما کر پاکستانی بن کر سوچیں۔ ہمارے پاکستانی بھائیوں کا نا حق خون بہا جا رہا ہے۔ لہذا اپنی بساط کے مطابق پر زور آواز بلند کریں۔ گھروں سے باہر نکلیں تاکہ اس ظالم بیشرم فارم 47 کی جعلی اور قاتل حکومت کو عبرت کا نشان بنایا جا سکے۔