رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال : کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کا گوسپل چرچ ساہیوال کا دورہ۔ جہاں ان کے ہمراہ کمشنر ساہیوال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عثمان ٹیپو اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال بھی موجود تھے۔ آر پی او ساہیوال نے کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کرسمس کیک بھی کاٹااس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر اور کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے چرچ کونسل کے معزز ممبران سے ملاقات کی اور انہیں کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور ان کے مذہبی تہواروں کا پرامن انعقاد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔کمیشنر ساہیوال ڈاکٹر اصف طفیل اور آر پی او محمد ایاز سلیم نے کرسمس تقریبات کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال ریجن میں بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔چرچ کونسل کے ممبران نے دورے پر آر پی او ساہیوال، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔