تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حکومتی قومی کانفرنس میں شرکت سے انکار، نوائے وقت ،ڈان ذرائع

ڈاکٹر اختر گلفام ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ،ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی

اسلام آباد: قومی مذاکراتی کمیٹی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور انہیں قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان نے شرکت سے انکار کر دیا۔

نوائے اور ڈان ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار اپنے پلیٹ فارم کو دیا ہے، اور آئندہ مذاکرات اسی پلیٹ فارم سے کیے جائیں گے۔ قومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *