سٹاف رپورٹرز نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور ، ملتان : سیلابی پانی کا برا ریلا ملتان ڈویژن کی حدود میں پہنچ گیا، دریائے راوی میں بھی اونچے درجےکا سیلاب ہے، ہیڈسدھنائی کو بچانے کے لیے مائی صفوراں بند توڑ دیا گیا۔
انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کے الرٹ کے بعد دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔
گجرات، سیالکوٹ، وزیر آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، سرگودھا، چنیوٹ، جھنگ قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔