رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں خصوصی شرکت محمد سرور چوہدری صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب، احمد اجمل ترجمان پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب، جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ساہیوال محمد ارشد نواب نے کی اور شرکاء سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی “خدمت کا رمضان” مہم ،انٹرا پارٹی الیکشنز اور دیگر کاموں کے حوالے سے گفتگو کی. تقریب میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.