‎لندن: ختمِ نبوت سینٹر میں کمیونٹی افطار ڈنر، مختلف مکاتبِ فکر اور کمیونٹی رہنماؤں کی شرکت

نوائے وقت / ڈان ٹی وی رپورٹ و تصاویر: راجہ طارق محمود خان

لندن :‎ ختم نبوت سنٹر میں ماہِ رمضان کی مناسبت سے کمیونٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
‎تقریب میں پاکستان کمیشن کی جانب سے پریس منسٹر علی نواز ملک نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی سمیت مختلف مذاہب اور شعبہ ہائے زندگی سے ‎تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ،علما، کمیونٹی کے سرکردہ رہنما، مقامی کونسلرز، پولیس افسران سمیت میں مقامی افراد موجود تھے۔

‎افطار ڈنر کے موقع پر ختم نبوت سنٹر کے چیئرمین طہٰ قریشی ایم بی ای نے رمضان المبارک کی برکتوں، باہمی رواداری اور کمیونٹی ہم آہنگی پر زور دیا۔

‎مسلمان بے گھر افراد کو رہائش فراہم کرنے والا ادارہ اشہادہ ہاؤسنگ کے ڈپٹی سی او عمر محمود کا کہنا تھا کہ ایسے اجتماعات مختلف مذاہب اور ثقافتوں کےدرمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور برطانوی معاشرے میں مثبت پیغام دیتے ہیں۔

‎اس موقع پر مہمان خصوصی علی نواز ملک پریس منسٹر پاکستان ہائی کمیشن، طہ قریشی(ایم بی ای )، ذیشان علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
‎افطار سے قبل خصوصی دعا بھی کی گئی جس میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، پاکستان اور برطانیہ کی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر میں امن کے لیے دعا کی گئی۔

‎تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع روایتی افطاری سے کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *