محمد ارشد بھٹی بیو روچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ملتان ،بورے والا: نہری پانی کی بندش کو ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی پی آئی لنک نہر میں پانی نہیں چھوڑا گیا.اس بار کسان سراپا احتجاج ہیں۔ مقامی صحافی آصف علی کے مطابق پی آئی لنک نہر میں پانی نہ آنے کی وجہ سے اہلیان علاقہ شدید مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں.نہری پانی کا نہ چھوڑا جانا کئی مسائل کو جنم دے رہا ہے جس کا سامنا علاقہ مکین کر رہے ہیں۔ انتہائی مہنگی پٹرولیم مصنوعات کا استعمال کرتے ہوئے پیٹر انجن یا دیگر ذرائع سے پانی کا حصول علاقہ مکینوں کے بس کی بات نہیں۔
پاکپتن سے ہوتے ہوئے دریائے ستلج میں جا ملنے والی اس رابطہ نہر سے علاقہ مکین مختلف انداز میں مستفید ہوتے ہیں سوکھی پڑی اس نہر کے گردونواح میں مقیم مکین محکمہ انہار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پی آئی لنک نہر میں پانی چھوڑا جائے۔