یواین ڈی پی اور نئی زندگی این جی اوشامل، استعمال کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار
ڈان ٹی وی ، نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل
اسلام آباد:ذرائع نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپرآف دی ائراخبار نوائے وقت ، ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کو انکشاف کیا ہے کہ 2024 تا 2026 کے دوران پاکستان کو ایچ آئی وی،ایڈزکنٹرول کی مد میں 65 ملین امریکی ڈالر فراہم کیے گئے، جن میں سے صرف3اعشاریہ 9 ملین ڈالر وزارت صحت کو دیے گئے ۔ 61اعشاریہ 1ملین ڈالر یو این ڈی پی اور “نئی زندگی” نامی این جی او کو جاری کیے گئے۔
این جی اوز کی جانب سے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں اور وزارت کو اس حوالے سے معلومات دینے سے انکار کیا جا رہا ہے، جس پر تشویش ہے۔