لاہور:کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں پروگریسو گروپ کا استقبالیہ،عبادالحق، یوسف شاہ، منیر باجوہ،شکیل سعید، عفان ریاض کی شرکت

معین اظہر، شعیب الدین، میاں حبیب، ضیا اللہ نیازی، عبدالمجید ساجد، جواد رضوی اور بدر سعید کا نئے عہدیداروں کا استقبال

شہزادہ عالمگیر بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت

لاہور: پروگریسو گروپ کی جانب سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں استقبالیہ
پروگریسو گروپ کی جانب سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاَز میں استقبالیہ دیا گیا۔ صدر کورٹ رپورٹرز عبادالحق، سینئر نائب صدر یوسف شاہ، نائب صدر منیر باجوہ، سیکرٹری شکیل سعید، سیکرٹری انفارمیشن عفان ریاض َنے شرکت کی۔ پروگرویسو گروپ کے چئیرمین معین اظہر، شعیب الدین، میاں حبیب، ضیا اللہ نیازی، عبدالمجید ساجد، جواد رضوی اور ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب بدر سعید سمیت دیگر رہنماوں نے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا استقبال کیا۔تقریب میں نومنتخب عہدیداروں کو ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔چئیرمین پروگریسو گروپ معین اظہر سمیت دیگر شرکاء نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عبادالحق سمیت تمام کابینہ لاہور کے منجھے ہوئے کورٹ رپورٹرز پر مشتمل ہے جن کا انتخاب خوش ائند ہے۔صدر عبادالحق نے پروقار تقریب کے انعقاد پر پروگریسو گروپ کا شکریہ ادا کیا۔۔ تقریب میں شیخ ناصر غنی، عابد خان، عدنان لودھی، محسن بلال، میاں نصیر، نفیس قادری، حمزہ انور اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *