برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لندن:برطانیہ کی حکومت نے پہلی بار ایک خاتون بلیز میٹریویلی کو ملک کے خفیہ ادارے (ایم آئی 6) کی سربراہ مقرر کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے اتوار کو اپنے اعلان میں کہا کہ ملک کو جن ’خطرات کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔‘

برطانوی ایم آئی 6 سیکرٹ انٹیلی جنس سروس (ایس آئی ایس) کو ایئن فلیمنگ کے افسانوی ایجنٹ جیمز بانڈ کی بدولت عالمی شہرت ملی۔

10 ڈاؤننگ سٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق میٹرولی ایم آئی 6 کی 18 ویں سربراہ ہوں گی۔

وزیر اعظم سٹارمر نے کہا کہ ’بلیز میٹریویلی کی تاریخی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ہماری انٹیلی جنس سروسز کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’برطانیہ کو ایسے پیمانے پر خطرات کا سامنا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ چاہے وہ دشمن ہوں جو اپنے جاسوس بحری جہاز ہمارے پانیوں میں بھیجتے ہیں یا ہیکرز ہوں جو اپنے جدید سائبر حملوں کے ذریعے ہماری عوامی خدمات کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *