جنگ کا چھٹا روز … ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے، تہران کا موساد کے پانچ مشتبہ جاسوس گرفتار کرنے کا اعلان

ایرانی سرکاری میڈیا نے صوبہ اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہرمیز کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کر دی،اسرائیل کے خلاف آواز سے تیز رفتار میزائل استعمال کرنے کا دعویٰ

انٹرنیشنل رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ

تل ابیب / تہران:ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں اور خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بدھ کو اسرائیل نے ایران کی میزائل تنصیبات کو نشانہ بنایا جبکہ ایران کے سرکاری میڈیا نے صوبہ اصفہان میں اسرائیلی ڈرون ہرمیز کو مار گرانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ایران نے بدھ کو کہا کہ اس نے اسرائیل کی موساد انٹیلی جنس ایجنسی کے پانچ مشتبہ ایجنٹس کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار کیے گئے ایجنٹس پر آن لائن، ایران کی ساکھ کو خراب کرنے کا الزام ہے۔ ایران کے خبر رساں اداروں تسنیم اور اسنا نے پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ان کرائے کے قاتلوں نے عوام میں خوف پھیلانے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی شبیہ کو اپنی آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے خراب کرنے کی کوشش کی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *