سٹاف رپورٹرنوائے وقت + ڈان ٹی وی رپورٹ
اسلام آباد :27 فروری 2019 کو جب پاکستان کی ائیر فورس نے دو انڈین طیاروں کو مار گرایا تو ان میں سے ایک کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان نے جان بچانے کے لیے پیراشوٹ کے ذریعے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میں چھلانگ لگا دی۔
جب وہ زمین پر اترے تو انہیں مقامی لوگوں نے گھیر لیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا۔
اس موقعے پر پاکستانی فوج کے ایک نوجوان کپتان سید معیز عباس شاہ اپنے ایک جونیئر ساتھی کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور انہیں لوگوں کے غیض و غضب سے بچا کر لے گئے۔
37 سالہ سید معیز عباس شاہ اب میجر کے رینک پر فائز تھے اور 14 سال سروس کے بعد بہت جلد ان کی بطور لیفٹیننٹ کرنل ترقی ہونے والی تھی۔
پیر کے روز پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف ایک آپریش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔