رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:ساہیوال پبلک ٹرانسپورٹ مختلف روٹس پر چلنے والی کھٹارہ خستہ حال گاڑیوں میں ایل پی جی کا غیر قانونی استعمال عروج پر، سول ڈیفنس ،آر ٹی سیکریٹری ،ٹریفک پولیس بھی ملوث،ان کے گھٹ جوڑ کی وجہ سے بڑے حادثے کا خدشہ۔انجمن حقوق شہری کے چیئرمین ملک محبوب عالم اور سینیئر صحافی رانا صدام کے مطابق شہر بھر میں گاڑیوں، خاص طور پر نجی اور کمرشل گاڑیوں میں، ایل پی جی (LPG) گیس سلنڈروں کا غیر قانونی استعمال بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ خطرناک رجحان شدید گرمی کے باعث کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے، جس سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ اس غیر قانونی عمل میں مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین بھی ملوث ہیں جو حکومتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سلنڈروں کی غیر قانونی ری فلنگ کروا رہے ہیں ۔ محکمہ سوئی گیس کے قوانین کے مطابق گاڑیوں میں ایل پی جی کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر گاڑیوں کے جھٹکوں اور بلند درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے ۔