اٹھ ڈویژنل پریس کلب کو بھی گرانٹ دی جائے،عابد مغل کی دورہ ساہیوال پریس کلب میں نوائے وقت اور ڈان ٹی وی سے گفتگو
رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ریجنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان دن رات کام کر رہی ہے۔ یہ بات آر یو جے پاکستان کےجنرل سیکرٹری عابد مغل نے اپنے دورہ ساہیوال پریس کلب میں ڈان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ضلعی صدر چوہری نجیب احمد، مرزا خالد اور دیگر صحافی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آر یو جے کا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ علاقہ صحافیوں کو حکومت تحفظ فراہم کرے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ لاہور کی پریس کلب کو گرانٹ نہ دی جائے بلکہ باقی دوسرے اٹھ ڈویژنل پریس کلب کو بھی گرانٹ فراہم کی جائے۔ ڈی جی پی آر لاہور کے ساتھ ساتھ دوسری پریس کلب کو بھی فنڈز فراہم کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے جو پیکا ایکٹ کالا قانون بنایا ہے، یہ صرف صحافیوں کو دبانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ حکومت علاقائی صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔ فیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں پرجو مقدمات درج کیے گئے ہیں وہ بے بنیاد ہے، ان کو فی الفور ختم کیا جائے۔ صحافیوں کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت خصوصی فنڈ سے جاری کرے اور فوت شدگان صحافیوں کے لیے بھی گرانٹ کو بڑھایا جائے۔