ساہیوال ڈویژن کے کوچ و منیجر مقدس طاہر کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر شہزادہ عالمگیرکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی
رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:ساہیوال کی ہاکی ٹیم نے ایک سال کے وقفے کے بعد پنجاب ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ساہیوال ڈویژن نے اپنے چار میچز میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کو 8 گول سے شکست دی، راولپنڈی کے خلاف 3 گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ سرگودھا کے ساتھ میچ ڈرا رہا۔ فیصل آباد ڈویژن کے ہاتھوں 3-1 سے شکست کے باوجود ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ پکی کی۔
لاہور ڈویژن کے خلاف سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں شائقین نے بھرپور دلچسپی لی۔ اس موقع پر چیف گیسٹ وائس مینیجنگ ڈائریکٹر اسپورٹس نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا۔
ساہیوال ڈویژن کے کوچ و منیجر مقدس طاہر کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی پلیئر شہزادہ عالمگیر نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔